ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / امریکہ نے شام میں ایرانی ڈورن مار گرایا

امریکہ نے شام میں ایرانی ڈورن مار گرایا

Sun, 11 Jun 2017 17:12:39  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،10جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں ایرانی ساختہ ایک ڈورن نے امریکی قیادت کی فوجی ٹیم پر اس وقت فائر کیا جب وہ علاقے کا گشت کررہی تھی۔ جس کے بعد ایک امریکی طیارے نے ڈورن کو مار گرایا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک امریکی ایف 15لڑاکا جیٹ نے ایران کے شاہد 129ڈرون پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ یہ ڈورن جنگی اور جاسوسی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جاش جیکب نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعرات کی اس کارروائی میں امریکی فوج نے 25فروری 2009کے بعد پہلی بار ایک دشمن جہاز کو فضا سے فضا میں تباہ کیا ۔ اس وقت عراق میں ایک ڈرون کر مار گرایا گیا تھا۔
یہ بھی پہلی بار ہے کہ شام حکومت کی حامی قوتوں نے ایک ایسے علاقے میں اتحادی أفواج پر حملہ کرنے کی کوشش کی جہاں امریکی اتحاد کے ارکان شام کے فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں۔پنٹاگان کے ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں جمعے کے روز زیادہ تر خاموشی رہی جس کا کریڈٹ روس کو جاتا ہے جس نے امریکہ کی جانب سے رابطے کے بعد شام کی حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے کہا کہ وہ صورت حال کو بگاڑ نے سے گریز کریں ۔لیکن جس وقت پنٹاگان روس کا شکریہ ادا کررہا تھا اس وقت شام میں روسی فورسز کے کرنل جنرل سرگئی سورووکن امریکی قیادت کی أفواج پر یہ کہتے ہوئے تنقید کررہے تھے کہ امریکی اتحاد شام کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کی جنوبی سرحد کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ۔جمعرات کے روز امریکی قیادت کے اتحاد نے کہا تھا کہ انہوں نے شام کے حامی عسکریت پسندوں کی 2 بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں جن پر ہتھیار نصب تھے۔


Share: